ہومJharkhandکندہ کے برورا میں کرانہ کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں...

کندہ کے برورا میں کرانہ کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ایم ایل اے جناردن پاسوان جائے حادثہ پر پہنچ معلومات حاصل کی

جدید بھارت نیوز سروس
چترا، 24 دسمبر: چترا ضلع کے کنڈا تھانہ علاقہ کے برورہ پنچایت کے بروہ مزار شریف کے قریب ایک کرانہ کی دکان میں گذشتہ روز آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی ایل جے پی ایم ایل اے جناردن پاسوان جائے حادثہ پر پہنچے اور مکمل معلومات حاصل کی اور متعلقہ عہدیداروں کو فون کرکے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ ظفیر خان اور مجیب الرحمان کے علاوہ درجنوں لوگ ان کے ساتھ موجود تھے۔اس سلسلے میں دکان چلانے والے منوج اگروال، بنود اگروال، نریش اگروال، گنیش اگروال اور مہیش اگروال نے بتایا کہ یہ سبھی اپنی دکان بند کرکے گھر چلے گئے تھے۔ لیکن رات 11 بجے کے قریب دکان کے قریب لوگوں نے آکر اطلاع دی کہ دکان میں آگ لگی ہے۔ آگ کے شعلے زوردار تھے اور آگ پر قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث دکان میں رکھا تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔برورا پنچایت کے سربراہ منیش کمار نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور بلاک انتظامیہ سے ملاقات کرکے متاثرہ خاندان کو سرکاری معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version