ہومJharkhandجھارکھنڈ مسلم یووا منچ کے وفدکی گورنر سے ملاقات

جھارکھنڈ مسلم یووا منچ کے وفدکی گورنر سے ملاقات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ماب لنچنگ اور اردو زبان کو نظر انداز کرنے سے متعلق میمورنڈم پیش کیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،05؍ جنوری: جھارکھنڈ مسلم یوا منچ (JMYM) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی صدر محمد شاہد ایوبی کی قیادت میں راج بھون جا کر گورنر سے ملاقات کی۔اس دوران وفد نے ریاست میں بڑھتے ہوئے ماب لنچنگ کے واقعات، متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور سرکاری عمارتوں پر اردو زبان کی نظر اندازی جیسے سنگین موضوعات پر ایک تفصیلی مطالبہ نامہ پیش کیا۔
ماب لنچنگ کے خلاف سخت کارروائی:
وفد نے لاتیہار، رام گڑھ، گوڈا اور سرائے کیلاسمیت مختلف اضلاع میں ہونے والے ماب لنچنگ کے واقعات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
متاثرہ خاندانوں کی بحالی:
منچ نے مطالبہ کیا کہ لنچنگ کا شکار ہونے والے خاندانوں کے ایک رکن کو سرکاری ملازمت، بچوں کو مفت تعلیم، باعزت معاوضہ اور انتودیا کارڈ و ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت فوری مدد جیسی بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
اردو زبان کا احترام:
وفد نے اس بات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا کہ جھارکھنڈ کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے باوجود لوک بھون اور گورنر سیکریٹریٹ کے مرکزی دروازے پر اردو کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لسانی برابری کی آئینی قدروں پر عمل کرتے ہوئے تمام اہم عمارتوں پر اردو زبان کو جگہ دی جائے۔
گورنر کی یقین دہانی:
ملاقات کے دوران گورنر نے وفد کی باتوں کو انتہائی سنجیدگی اور حساسیت کے ساتھ سنا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان موضوعات پر قواعد کے مطابق مناسب نوٹس لیا جائے گا اور ریاست میں سماجی انصاف اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران خاص طور پر جھارکھنڈ مسلم یوا منچ کے صدر محمد شاہد ایوبی، شہر قاضی مسعود فرید، ڈاکٹر دانش افتخار احسان سمیت دیگر معزز اراکین موجود رہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version