ہومJharkhandوزیر خزانہ سے ملا جھارکھنڈ آندولن کاری سنگھرش مورچہ کا وفد 12 فروری...

وزیر خزانہ سے ملا جھارکھنڈ آندولن کاری سنگھرش مورچہ کا وفد 12 فروری کو ہوم سکریٹری کے ساتھ اسپیشل میٹنگ کرنے کا فیصلہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جھارکھنڈی آندولن کاریوں کے بارے میں مثبت پہل کریگی حکومت: رادھا کرشن کشور

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،9؍فروری: جھارکھنڈ کے آندولن کاری سنگھرش مورچہ کا ایک وفد ، وزیر خزانہ رادھا کرشنا کشور سے اشوک نگر واقع ان کی رہائشی دفتر میں جھارکھنڈ کے آندولن کاریوں  اور طے شدہ علاقے کے جھارکھنڈیو کے آئینی حقوق کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ملاقات کی اور مطالبہ نامہ سونپا ۔12 فروری کو دوبارہ جھارکھنڈ آندولن کاریوں کےجیل جانے کی رکاوٹ کو ختم کرنے کے مسئلے پر ہوم سکریٹری کولیکر خصوصی چرچہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ جھارکھنڈ آندولن کاریوں و جھارکھنڈیوں کی منصوبہ بندی – تیسرے اور چوتھے طبقے کے نوجوانوں کو نوکریاںدینے اور جے پی ایس سی کی تقرری  اور روزگار میں صد فیصد کی ضمانت ہو اور افقی ریزرویشن اتراکھنڈ کی طرز پر 10 فیصد لاگو کرنے، سبھی بحالیوں میں آندولن کاریوں کے منحصرین کی سیدھی بحالی کرنے وغیرہ موضوعات پر چرچہ کی گئی۔ وزیر رادھا کرشن کشور نے کہا کہ محکمہ ہوم ٹیکس ڈیزاستر کی جانچ ایکٹ 1952 کے تحت جنگ آزادی کے نشانزد آندولن کاریوں کے بارے میں حکومت مثبت پہل کریگی۔ ہماری حکومت اس کیلئے فکر مند ہے۔ غریبوں کا حصہ محکمہ خزانہ اور محکمہ قانون سے آندولن کاریوں کی ادائیگی سہولیات اور فائدہ پہنچانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ وفد میں خاص طور سے جھارکھنڈ آندولن کاری شنگھرش مورچہ کے بانی اور پرنسپل سکریٹری پشکر مہتو ، مرکزی نائبصدر جتندر سنگھ، کشواہا، کنوینر سروجنی کچھپ، شیون ترکی، نیہا نونیتا، ذبیح اللہ انصاری، سبودھ لکڑا، سجیت کمار رام اور رنجن باڑا شامل تھے۔ جھارکھنڈ آندولن کاریوں سنگھرش مورچہ کے بانی اور پرنسپل سکریٹری پشکر مہتو نے حکومت سے جھارکھنڈ آندولن کاریوں کو عزت کے ساتھ گزر بسر کرنے کے حقوق دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ الگ ریاست بننے کے بعد جھاکیولی آندولنکاریوں اور جھارکھنڈیوں کی حالت حاشیہ پر ہے۔آئینی حقوق سے محروم ہیں۔ جھارکھنڈ الگ ریاست کے آئینی قیمت ادھورے ہیں۔ جھارکھنڈ اور آندولن کاریوں کے وجود، شناخت خطرے میں ہے۔ انہوںنے کہا کہ 3 جنوری کو مرانگ گومکے جے پال سنگھ منڈا کی جینتی کو یوم جھارکھنڈ آندولن کاری اعلان کیا جائے۔ جھارکھنڈ آندولن کاریوں کے جیل جانے کی رکاوٹ ختم ہو۔ جھارکھنڈ آندولن کاریوں کی الگ پہچان ہو اور مجاہدین آزادی کی طرح جھارکھنڈ آندولن کاری، جھارکھنڈ فائٹروغیرہ کا درجہ دیا جائے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version