ہومJharkhandسابق وزیر بندھو تر کی کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر...

سابق وزیر بندھو تر کی کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر کو میمورنڈم سونپا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رانچی، 11 جون (یواین آئی) سابق وزیر بندھو ترکی کی قیادت میں ایک وفد نے آج راج بھون میں جھارکھنڈ کے گورنر۔کم۔ریاست جھارکھنڈ کی یونیورسٹیوں کے چانسلر سنتوش کمار گنگوار سے ملاقات کی اور انہیں مختلف موضوعات سے متعلق ایک میمورنڈم پیش کیا۔میمورنڈم کے ذریعے وفد نے ریاستی سرکاری یونیورسٹیوں کے تحت الحاق شدہ کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کلاس میںطلبہ وطالبات کے داخلہ پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کی طرف سے ریاست میں اعلیٰ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے جو وسیع بات چیت اور کوششیں کی جا رہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔وفد نے گورنر سے درخواست کی وہ قبائلی معاشرے کے ماہرین تعلیم کے ساتھ علیحدہ میٹنگ کریں اور اعلیٰ تعلیم میں بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں۔سابق وزیر مسٹر ترکی نے یہ بھی بتایا کہ ریاست میں زمین کی غیر قانونی منتقلی کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس موضوع پر قبائلی معاشرے کے ماہرین سے بات چیت کرکے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ وفد نے گورنر سے ریاستی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے عہدوں پر مقامی افراد کو تعینات کرنے پر غور کرنے کی بھی درخواست کی۔ اس موقع پر سابق میئررما کھلکھو اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version