ہومJharkhandجرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے کوئلہ تاجر دوران علاج جاں بحق

جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے کوئلہ تاجر دوران علاج جاں بحق

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

رانچی: ضلع کے رتو تھانہ علاقے میں واقع آستھا پورم میں بائیک پر سوار دو مجرموں نے کوئلہ کے ایک تاجر کو گولی مار دی۔ اس فائرنگ میں تاجر ابھیشیک سریواستو شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے جلدی میں ابھیشیک سریواستو کو میڈیکا اسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ معلومات کے مطابق، ابھیشیک سریواستو ایک فارچیونر کار میں گھر سے پیپروار کول سائڈنگ کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران آستھا پورم کے قریب مجرموں نے اسے نشانہ بنایا اور گولی مار دی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version