جدید بھارت نیوز سروس
گریڈیہہ، 21 نومبر:۔ ایک بچے کو پتھر سے کچل کر قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقے کے پانڈے ڈیہہ میگزینیا کے قریب پیش آیا۔ جہاں سے جمعرات کو ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ بچے کا سر بری طرح کچلا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جسم پر بہت سے زخموں کے نشانات ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مفصل تھانہ کی پولیس نے جمعرات کو موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش کو اسری ندی کے اوپر ٹریکٹر کے چلنے سے بنائے گئے گڑھے میں چھپا دیا گیا۔ تفتیش کے دوران ایک جگہ کسی کا جوتا نظر آیا۔ اس کے علاوہ وہاں بہت سے پتھر رکھے گئے تھے۔ جب پتھر ہٹایا گیا تو اندر سے ایک لاش ملی۔ متوفی نے سیاہ رنگ کی فل پینٹ اور گلابی رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ متوفی کی عمر 14 سال کے قریب ہے۔ فی الحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
