ہومJharkhand68 لاکھ کے جعلی نوٹ رانچی میں برآمد، دو گرفتار

68 لاکھ کے جعلی نوٹ رانچی میں برآمد، دو گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دہلی سے چل رہا تھا گینگ؛ 500 روپے کے 42 بنڈل جعلی نوٹ پکڑے گئے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 22 اگست:۔ رانچی پولیس نے ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو جعلی نوٹوں کی ترسیل میں ملوث تھا۔ اس کارروائی میں پولیس نے 68 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹوں کے 42 بنڈل ضبط کیے۔ یہ نوٹ 500 روپے کے تھے جنہیں تین کارٹنوں میں چھپایا گیا تھا۔20 بنڈلوں میں 300 نوٹ اور 22 بنڈلوں میں 350 نوٹ موجود تھے۔ ان بنڈلوں کے اوپر اور نیچے اصلی نوٹ رکھے گئے تھے تاکہ جعلسازی کا شبہ نہ ہو۔ نوٹوں کی ترسیل دہلی سے کی جا رہی تھی، جہاں سے نیرج کمار چودھری نامی شخص اس نیٹ ورک کو فون اور واٹس ایپ کے ذریعے کنٹرول کرتا ہے۔ صابر عرف راجہ (27) اور ساحل کمار عرف کرن (32) کو رانچی کے سکھ دیو نگر تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا۔ یہ دونوں رانچی کے ہرمو علاقے کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ گاہکوں سے اصلی رقم لے کر، جعلی نوٹوں کے بدلے انہیں 20 سے 30 فیصد کمیشن دیا جاتا تھا۔کارروائی کی قیادت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (کوتوالی) اور انسپکٹر کم تھانہ انچارج، سکھ دیو نگر نے کی۔ اطلاعات کے مطابق، جعلی نوٹوں کی یہ کھیپ چندرلوک بس کے ذریعے بہار سے رانچی لائی گئی تھی، جسے سفید ہنڈائی کار میں منتقل کیا جا رہا تھا۔مزید ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس اس پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں مصروف ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version