ہومJharkhandہزار ی باغ میں 67 ہزار طلباء اسکالرشپ سے محروم

ہزار ی باغ میں 67 ہزار طلباء اسکالرشپ سے محروم

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آجسو کا بھکشا آندولن، گاندھی میدان سے کلکٹریٹ تک مارچ

جدید بھارت نیوز سروس
ہزاریباغ،9؍دسمبر: ضلع کے تقریباً 67 ہزار 300 طلباء کو وظیفہ اسکالرشپ اسکیم کا فائدہ نہیں مل پا رہا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے طلباء نے اب احتجاج کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ آجسو پارٹی نے ہزار ی باغ سے بھکشا آندولن کی شروعات کی ہے۔ طلبہ سڑکوں پر اتر آئے اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے گاندھی میدان سے کلیکٹریٹ تک پیدل مارچ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
71 ہزار میں سے صرف 3700 طلبہ کو ملی اسکالرشپ
ریاست کے ہزاروں طلبہ کو پچھلے ڈیڑھ سال سے اسکالرشپ نہیں مل پایا ہے۔ خاص طور پر او بی سی طبقے کے طلبہ اس سے زیادہ متاثر ہیں۔ اگر ہزار ی باغ ضلع کی بات کی جائے تو او بی سی، شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب کے تقریباً 71 ہزار طلبہ نے ای-کلیان اسکالرشپ کے لیے درخواست دی تھی۔ لیکن اب تک صرف تقریباً 3700 امیدواروں کو ہی اسکالرشپ کی رقم مل سکی ہے۔ منگل کو ہزار ی باغ کے طلبہ نے آجسو کے بینر تلے بھیک مانگنے کی علامتی تحریک چلائی، جس میں ہزاروں طلبہ شامل ہوئے۔ طلبہ نے شہر کے گاندھی میدان سے نکل کر ڈپٹی کمشنر کو اسکالرشپ کے لیے یادداشت (میمورنڈم) سونپا۔
منیاں یوجنا کی وجہ سے دوسری فلاحی اسکیمیں متاثر ہو رہی ہیں: آجسو لیڈر
احتجاج میں شامل آجسو پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سنجے مہتا نے کہا کہ ریاست بھر میں التوا میں پڑی اسکالرشپ کی رقم کے لیے آجسو پارٹی ریاستی سطح پر یہ تحریک چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں ترتیب وار احتجاج کیا جائے گا۔ سنجے مہتا نے کہا کہ ریاستی حکومت اسکالرشپ کے معاملے میں گول مول بات کر رہی ہے جبکہ ریاست کی مالی حالت انتہائی خراب ہے۔ منیاں سمّان یوجنا کی وجہ سے دوسری فلاحی اسکیموں کے لیے پیسہ نہیں بچ پا رہا ہے۔ سنجے مہتا نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت مرکز پر پیسہ نہ دینے کا الزام لگا رہی ہے۔
اسکالرشپ نہ ملنے سے طلبہ کی پڑھائی متاثر
آجسو لیڈر نے کہا کہ ابھی تک ریاستی حکومت یوٹیلٹی رپورٹ جمع نہیں کرا سکی ہے، جس کی وجہ سے مرکز سے فنڈ ملنے میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں طلبہ شامل ہوئے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ کی رقم نہ ملنے کی وجہ سے انہیں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی ایسے بھی طلبہ ہیں جن کی پڑھائی اسکالرشپ نہ ملنے کی وجہ سے چھوٹ چکی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version