ہومJharkhandجھارکھنڈ انتظامی سروس کے 54 افسران کا تبادلہ، کئی اضلاع کے ایس...

جھارکھنڈ انتظامی سروس کے 54 افسران کا تبادلہ، کئی اضلاع کے ایس ڈی او اور ڈی ٹی او تبدیل

سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور ٹرانسپورٹ افسران کو نئی ذمہ داریاں

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 24 مئی: جھارکھنڈ حکومت نے انتظامی سطح پر ایک بار پھر بڑا ردوبدل کرتے ہوئے ریاستی انتظامی سروس کے 54 افسران کا تبادلہ و تقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ پرسنل، انتظامی اصلاحات اور راج بھاشا کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ حکم کے مطابق، مختلف اضلاع میں ایس ڈی او (SDO)، ڈی ٹی او (DTO) اور ضلع لینڈ ایکوزیشن افسران جیسے اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پربھات کمار کو لاتیہار، راجیش کمار کو گڑھوا، انگار ناتھ سورنکار کو لوہردگا، دلیپ کمار کو بوکارو اور منوج کمار کو مغربی سنگھ بھوم کا ضلع لینڈ ایکوزیشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد پرویز کو رنکا (گڑھوا)، سدھیر پرکاش کو بسیا، گنیش مہتو کو بیرمو (تینو گھاٹ)، ہری اوراؤں کو چین پور اور انورادھا کماری کو چھترپور کا ایس ڈی او (سب ڈویژنل آفیسر) بنایا گیا ہے۔ اسی طرح سنجے کمار چائی باسا کے جبکہ کرشن مراری ترکی رام گڑھ کے نئے ایس ڈی او ہوں گے۔
ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت راجیش ایکا کو رام گڑھ، سنتوش کمار چودھری کو ہزاری باغ، جے پرکاش نارائن کو مشرقی سنگھ بھوم، سلیمان گنڈری کو پلامو، وجے کمار کو دیوگھر، ستیندر مہتو کو گملہ اور محمد مجاہد انصاری کو پاکوڑ کا ضلع ٹرانسپورٹ آفیسر (DTO) لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منیشا وتس کو کھونٹی کا ضلع سپلائی آفیسر، دھیریندر کمار کو گرڈیہ کا ایس ڈی او، موہن لال مرانڈی کو بنڈو (رانچی) کا ایس ڈی او، اور نیشا ترکی کو گوڈا کی ضلع سپلائی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر افسران کو بھی مختلف اضلاع میں ایل آر ڈی سی (LRDC) اور ضلع پنچایت راج آفیسر کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے 16 افسران کو ملا اضافی چارج
اپنے موجودہ عہدوں کے ساتھ سنبھالیں گے نئی ذمہ داریاں
رانچی: جھارکھنڈ حکومت نے انتظامی نظام کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کے مقصد سے ریاستی انتظامی سروس کے 16 افسران کو ان کے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ نئے عہدوں کا اضافی چارج سونپا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ پرسنل، انتظامی اصلاحات اور راج بھاشا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق رانچی کے ڈپٹی الیکشن افسر وویک کمار سمن کو رانچی کا ضلع پنچایت راج افسر بنایا گیا ہے۔ اسی طرح کھونٹی کے ضلع ویلفیئر افسر پرمود رام کو کھونٹی کا ضلع پنچایت راج افسر ، گملا کے ایل آر ڈی سی راجیو کمار کو گملا کا ضلع سپلائی افسر ، اور سمڈیگا کے ضلع سپلائی افسر نریش رجک کو سمڈیگا کا ضلع پنچایت راج افسر مقرر کیا گیا ہے۔ مشرقی سنگھ بھوم کے شنکر آچاریہ سماد اور سرائے کیلا کے گوپی اوراؤں کو اپنے اضلاع میں ضلع پنچایت راج افسر کا اضافی چارج ملا ہے۔ ہزاری باغ کے ایل آر ڈی سی راج کشور پرساد اب وہاں کے ضلع لینڈ ایکوزیشن افسر بھی ہوں گے۔ مزید برآں، رام گڑھ کی نشا کماری سنگھ کو ضلع سپلائی افسر ، چترا کی ویدونتی کماری کو ضلع پنچایت راج افسر ، اور دھنباد کے کالیداس منڈا کو وہاں کا ضلع پنچایت راج افسر بنایا گیا ہے۔ بوکارو کے محمد شفیق عالم اور گریڈیہ کے تیج کمار ہسا کو ضلع سپلائی افسر کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ لاتیہار کی میری مڑکی اور گڑھوا کے دیوانند رام اپنے اضلاع میں ضلع پنچایت راج افسر کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ جامتاڑا کے ضلع لینڈ ایکوزیشن افسر ستیہ پرکاش کو وہاں کا ایل آر ڈی سی جبکہ دیوگھر کی ضلع سپلائی افسر پریتی لتا کسکو کو دیوگھر کا ضلع پنچایت راج افسر مقرر کیا گیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات