ہومJharkhandجھارکھنڈ میں تین ماہ کے دوران آفات سے 431 اموات

جھارکھنڈ میں تین ماہ کے دوران آفات سے 431 اموات

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

وزیر عرفان انصاری کی صدارت میں آفات سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 7 ؍ اگست: گورنر سنتوش کمار گنگوار نے ڈورنڈا کالج، رانچی میں 12ویں قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پر ویور ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن (ڈبلیو ڈی آر او) اور ویور سیل کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈلوم صرف ایک فن نہیں ہے، یہ ہماری تہذیب، ثقافت اور روایت کی زندہ علامت ہے۔ ہر دھاگہ، ہر بُنائی ہماری لوک کہانیوں اور رسم و رواج کی انوکھی کہانی بیان کرتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے نہ صرف ہماری ثقافتی وراثت کا جشن منایا جا رہا ہے بلکہ ان لاکھوں بنکر خاندانوں کا بھی احترام کیا جا رہا ہے جو خود انحصار ہندوستان کی بنیاد کو مضبوط کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کی ‘ووکل فار لوکل ‘ اور ‘ہینڈلوم فار ہوم ‘ جیسی مہمات کا ذکر کیا اور کہا کہ ان اقدامات سے ملک میں دیسی ٹیکسٹائلز کے لیے احترام کا احساس مزید بڑھ گیا ہے۔ اپنے سابقہ تجربات بتاتے ہوئے گورنر نے کہا کہ جب میں ٹیکسٹائل کی وزارت میں تھا تو مجھے ملک بھر کے بنکروں اور کاریگروں کے مسائل کو قریب سے سمجھنے اور ان کے حل کے لیے کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہنر مندی، تکنیکی مدد اور مارکیٹ کی دستیابی کے ذریعے بنکروں کو بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں۔ گورنر نے جھارکھنڈ کی ہینڈلوم کی منفرد روایات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تسر ریشم اور کتھا کڑھائی جیسی دستکاری ریاست کی پہچان ہے اور بین الاقوامی بازار میں بھی ان کی ایک الگ تصویر ہے۔ اس شعبے پر مبنی دو حالیہ فلموں ’’سنگٹھن سے سفلتا ‘‘ اور ’’فیشن کے لیے کھادی‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فلمیں ہینڈلوم کی سماجی اور معاشی اہمیت کو عوام تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔گورنر نے ڈبلیو ڈی آر او اور ویور سیل کے اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ پلیٹ فارم مقامی کاریگروں، اختراع کاروں اور نوجوان کاروباری افراد کو جوڑنے میں کامیاب ہوگا۔ انہوں نے سب سے مطالبہ کیا کہ ہینڈلوم فار ہوم ‘ کو صرف نعرہ ہی نہیں بلکہ روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں۔ یہ ہمارے بنکروں کی محنت کا حقیقی اعزاز ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے بنکروں کو مبارکباد بھی دی۔ گورنر نے اپنے خطاب کے آغاز میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ دیشوم گرو شیبو سورین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی سادگی، کفایت شعاری اور قبائلی معاشرے کے لیے وقف ان کی زندگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version