ہومJharkhandسمڈیگا میں مسافر بس سے گانجے کی اسمگلنگ کا پردہ فاش، 3...

سمڈیگا میں مسافر بس سے گانجے کی اسمگلنگ کا پردہ فاش، 3 بین ریاستی اسمگلر گرفتار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جدید بھارت نیوز سروس
سمڈیگا،5؍جولائی: اڈیشہ سے جھارکھنڈ کے راستے گانجہ اسمگل کرنے کی ایک بار پھر کوشش کی جارہی تھی، لیکن پولیس نے اسے بروقت ناکام بنا دیا۔ سمڈیگا پولیس نے کھماں ٹانڑ انٹر اسٹیٹ چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس سے تین اسمگلروں کو گرفتار کرکے 4 کلو سے زیادہ گانجہ برآمد کیا ہے۔سمڈیگا ایس پی ایم ارشی نے بتایا کہ خصوصی تحقیقاتی مہم کے تحت او ایس آر ٹی سی بس (نمبر OD02CW3831) کو رورکیلا-گملا NH-143 پر واقع چیک پوسٹ پر روکا گیا۔ بس میں بیٹھے تین مشکوک مسافروں کی تلاشی لی گئی تو ان سے کل 084.4 کلو گرام غیر قانونی گانجہ برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان کی شناخت کیلاش چندر سریش، پنچ ورشی سنگھ اور اڈیشہ کے اشوک کمار مہنت کے طور پر کی گئی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران تینوں نے گانجہ کی اسمگلنگ کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اڈیشہ سے گانجہ لانے اور جھارکھنڈ کے راستے دوسری ریاستوں میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پولیس نے گانجے کو ضبط کیا اور تینوں ملزمان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 20(b)( ii)(B) کے تحت مقدمہ درج کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version