رانچی: جھارکھنڈ پولیس نے خواتین کی حفاظت کے لیے ‘میک مائی سٹی سیف ‘ شروع کیا ہے۔ اس کے بارے میں رام گڑھ کے ایس پی اجے کمار نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی علاقے میں خواتین کے ساتھ کچھ غلط ہو رہا ہے یا کوئی علاقہ ان کے لیے غیر محفوظ ہے تو انہیں جھارکھنڈ پولیس کی ویب سائٹ پر لاگ ان کر کے کچھ معلومات دینا ہو گی۔ پولیس اس کے خلاف فوری کارروائی کرے گی۔ معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اجے کمار نے بتایا کہ معلومات دینے کے لیے جھارکھنڈ پولیس کی ویب سائٹ jhpolice.gov.in پر لاگ ان کرنا ہوگا۔ اس کے بعد Initiatives میں جا کر Make My City Safe پر کلک کرنے کے بعد ایک ونڈو کھلے گی جس میں کچھ معلومات دینا ہوگی۔ رام گڑھ ایس پی نے کہا کہ ونڈو کھلنے کے بعد معلومات دینے والے شخص کا نام، اس کا موبائل نمبر، ضلع، جنس، ای میل آئی ڈی اور پتہ درج کرنا ہوگا۔ جھارکھنڈ پولیس اس معلومات کو کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرے گی۔ یہ معلومات اس لیے مانگی گئی ہیں تاکہ کوئی اس سہولت کا غلط استعمال نہ کرے۔ اس کے بعد اس جگہ کے بارے میں معلومات دینا ہوگی جو خواتین کے لیے غیر محفوظ ہے۔ آپ کو بتانا ہوگا کہ وہاں کیا مسئلہ آرہا ہے۔ اس کے بعد معلومات جمع کرانی ہوگی۔ اطلاع ملنے کے بعد مذکورہ معلومات متعلقہ ضلع کو کارروائی کے لیے جھارکھنڈ پولیس ہیڈ کوارٹر سے دی جائے گی۔ رام گڑھ پولیس نے عام لوگوں سے ہنگامی مدد کے لیے ڈائل 112 پر کال کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس فوراً پہنچ کر آپ کا مسئلہ حل کرے گی۔
97
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسمبلی کا خصوصی اجلاس: ربندر ناتھ مہتو بلا مقابلہ اسپیکر منتخب
گورنر کے خطاب کے بعد ہیمنت حکومت آج اکثریت ثابت کرےگی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 10 دسمبر:۔ رابندر ناتھ مہتو...
نجی نرسنگ ہوم، ہسپتالوں اور ڈائیگنوسٹک مراکز کی نگرانیکیلئے ریگولیٹری باڈی بنائی جائے گی: وزیر ڈاکٹر عرفان
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 10 دسمبر:۔ ریاست کے پرائیویٹ نرسنگ ہوم، ہسپتالوں اور تشخیصی (ڈائیگنوسٹک) مراکز کی من مانی کو...
پینے کے پانی کے محکمے میں آؤٹ سورس تقرری کے حکم پر روک
کنٹریکٹ ملازمین کو نہیں ہٹایا جا سکتا: ہائی کورٹ جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 10 دسمبر:۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کنٹریکٹ...
صدر ایس ڈی او ظہور عالم نے پرتاپ پور بلاک کا دورہ کیا
سرکاری اسکولوں، پی ڈی ایس کی دکانوں، ہسپتالوں اور سرکاری اسکیموں کی چھان بین کی جدید بھارت نیوز سروسچترا، 10...