Jharkhand

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: پولیس کی پانچ جرائم پیشہ گینگ پر کڑی نظر

23views

ریاست کے آٹھ اضلاع میں گینگ کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28 اکتوبر:۔ ریاستی پولیس جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں پانچ مجرمانہ تنظیموں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ پانچ جرائم پیشہ گروہ ریاست کے آٹھ اضلاع (رانچی، دھنباد، جمشید پور، بوکارو، لاتیہار، چترا، رام گڑھ اور ہزاری باغ) میں سرگرم ہیں۔ جو آئے روز کاروباریوں کو رنگداری کیلئے دھمکیاں دیتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ پیسے نہ ملنے سے قتل اور فائرنگ جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ موجودہ وقت کی بات کریں تو جھارکھنڈ میں پانچ بڑے جرائم پیشہ گروہ پولیس کے لیے ایک چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ ماؤ نواز اور انتہا پسند تنظیموں کی طرح یہ جرائم پیشہ گروہ بھی واردات کے بعد ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
ان جرائم پیشہ گروہوں کی نگرانی کی جا رہی ہے:

  • امن ساہو گینگ: رانچی، لاتیہار، رام گڑھ، چترا اور ہزاری باغ۔
  • پرنس خان گینگ: دھنباد، بوکارو۔
  • وکاس تیواری گینگ: ہزاری باغ اور رام گڑھ۔
  • امن سریواستو گینگ: رام گڑھ اور ہزاری باغ۔
  • اکھلیش سنگھ گینگ: جمشید پور۔
    جھارکھنڈ میں کئی ریاستوں کے مجرم مطلوب ہیں:
  • بہار – 153 مجرم
  • مغربی بنگال – 74 مجرم
  • اوڈیشہ – 10 مجرم
  • چھتیس گڑھ – 10 مجرم
    دیگر ریاستوں کے جرائم پیشہ کا بھی اہم کردار
    بہار، چھتیس گڑھ اور بنگال کے 28 سے زیادہ مجرم بھی جھارکھنڈ میں سرگرم منظم جرائم پیشہ گروہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان مجرموں کا تعلق اکھلیش سنگھ، امن ساہو، پرنس خان، امن سریواستو اور وکاس تیواری گینگ سے ہے۔ دیگر ریاستوں کے زیادہ تر مجرم امن ساہو اور اکھلیش سنگھ گینگ میں شامل ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.