جھریا ایم ایل اےنے سڑک کو چوڑا کرنے سے متعلق رعیتوں کو معاوضہ کی رقم کی ادائیگی کے پروگرام میں شرکت کی
10 خاندانوں کے 22 رعیتوں کو 90 لاکھ 35 ہزار 333 روپے معاوضہ ادا کیاگیا
جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد، 9اکتوبر: جھریا زونل آفس کے ذریعہ وارڈ ڈیولپمنٹ سنٹر جیت پور میں سڑک کو چوڑا کرنے کے پروجیکٹ سے متعلق رعیتوں کو معاوضہ کی رقم کی ادائیگی کے پروگرام میں جھریا ایم ایل اے محترمہ پورنیما نیرج سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ سب سے پہلے، ضلع لینڈ ایکوزیشن آفیسر رام نارائن کھلکھو اور سرکل آفیسر جھریا منوج کمار نے پروگرام میں ایم ایل اے کو گلدستہ پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔ ایم ایل اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج نوراتری کے موقع پر مہودا سندھری جاما ڈوبا پتھ کو چوڑا کرنے سے متعلق جھریا زون کے ننوکڈیہہ موضع کےاراضی کے حصول سے متاثرہ 10 خاندانوں کے 22 رعیتوں کو 90 لاکھ 35 ہزار 333 روپے معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ محکمانہ وجوہات کی بنا پر پچھلے دو سالوں سے زیر التوا تھا۔ میں نے رانچی میں سڑک تعمیر محکمہ کے سکریٹری سنیل کمار اورمحکمانہ افسران کے معاوضے کی ادائیگی میں ہورہی دیری سے رعیتوں کی پریشانی سے آگاہ کرایاتھا۔ جس کے بعد آج یہ رقم آپ کے بینک اکاؤنٹ میں بھیجی جارہی ہے۔ موقع پر موجود رعیتوں اور ان کے اہل خانہ نے ایم ایل اے کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایم ایل اے نے درج ذیل رعیتوں کو معاوضے کی رقم ادا کی
- سنتوش مہتو – 4,11,452.00 ، 2. سوجیت مہتو – 4,11,452.00 ، 3. پھول مانیا دیوی -14,13,069.00، 4. مہندر مہتو – 12,63,450.00، 5. نرنجن مہتو – 14,21,381.00، 6. درگا مہتو – 8,22,905.00، 7. راجندر مہتو – 16,45,812.00، 8. رتن مہتو – 5,48,604.00، 9. دنیش کمار مہتو – 5,48,604.00، 10. پھول چندر مہتو – 5,48,604.00، ۔
موقع پر سبکدوش ہونے والے کونسلر جئے کمار، سرکل انسپکٹر ابھے کمار سنہا، ببلو مشرا، سبھاش منڈل، وکی بھویا، بھیم مہتو، کسٹو مہتو، وکاش کمار سنگھ، سنٹو سنگھ، ممتاز انصاری، لکشمی، دیوی، سونا دیوی،ساوتری دیوی، سکنتی دیوی، مایا دیوی، کنچن دیوی، سکنتلا دیوی، رینا دیوی، دنیش کمار سمیت تمام ریوٹس کے اہل خانہ موجود تھے۔