200
جمشید پور: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کی رات دیر گئے جمشید پور میں چھاپہ مارا اور جگسلائی سے ایک شخص کو پکڑ لیا۔ این آئی اے کی ٹیم اتوار کی رات دیر گئے شہر پہنچی اور مقامی پولیس کی مدد سے جگسلائی میں چھاپہ مارا۔ ایک شخص کو حراست میں لے کر بسٹو پور کے سرکٹ ہاؤس لے جایا گیا۔ وہاں اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم نے آزاد نگر تھانہ علاقہ کے ذاکر نگر اور مینگو تھانہ علاقے میں بھی چھاپہ مارا ہے۔ ٹیم نے جمعہ کو بھی جھارکھنڈ کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے تھے۔ یہ چھاپہ پی ایل ایف آئی کے سپریمو دنیش گوپ کی گرفتاری کے بعد مارا جا رہا ہے۔