ہومJammu and Kashmirبی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈی جی نے جموں کے سرحدی علاقوں...

بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈی جی نے جموں کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کا جائزہ لیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جموں، 13 نومبر (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی مغربی کمان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ستیش ایس کھنڈارے نے یہاں بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔بی ایس ایف جموں نے ‘ایکس، پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘بی ایس ایف کے اے ڈی جی (مغربی کمان) ستیش ایس کھنڈارے نے جموں میں سرحدی علاقوں کا دورہ کیا،۔انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘اس دوران فیلڈ کمانڈروں نے انہیں آپریشنل پہلوئوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق جموں سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کچھ حصوں پر تعینات سرحدی محافظ فورس (بی ایس ایف) ہائی الرٹ پر ہے تاکہ دراندازی اور سرحد پار سے ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version