International

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے، 19افراد ہلاک اور 35 زخمی

26views

بیروت، 23 اکتوبر (یو این آئی) گزشتہ شام لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں رہائشی و تجارتی مراکز پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میں 19افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ہیں۔لبنان وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے لبنان کے جنوبی ضلعے النبطیہ کے مرکزی محلّے ‘ قصر زعتر کے رہائشی و تجارتی مراکز پر کیے گئے فضائی حملے میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ہیں۔بیان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ملک کے مشرقی علاقے ہرمل کے ضلعی مرکز کے ایک اور محلے پر فضائی حملے کر کے 5 افراد کو ہلاک اور 10 کو زخمی کر دیا ہے۔لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی ‘این این اے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی ضلعے ‘بنت جبیل کے قصبے حارث میں ایک گھر پر بھی فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔علاوہ ازیں ضلع ‘صیدا کے قصبے ‘تفاحتا میں ایک گھر پر کیے گئے فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔خبر میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل نے مشرقی ضلعے بعلبک کے شہر نبی شیت میں بھی ایک گھر پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.