International

اسرائیل لبنان کے ساتھ سرحد پر فوجی مشقیں کرے گا

39views

یروشلم، 21 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) لبنان کی سرحد سے کئی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شمالی شہر نہاریہ میں فوجی مشقیں کرے گی۔ٹائمز آف اسرائیل نے پیر کو آئی دی ایف کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق فوج نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی کہ آیا یہ مشق پہلے سے طے شدہ تھی یا نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی دی ایف مغربی کنارے کی متعدد بستیوں میں الارم سسٹم کی بھی جانچ کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ یکم اکتوبر سے اسرائیل جنوبی لبنان میں حزب اللہ فورسز کے خلاف زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جان و مال کے نقصان کے باوجود حزب اللہ اسرائیلی فوجیوں سے لڑ رہی ہے اور سرحد پار سے راکٹ داغ رہی ہے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد ان 60 ہزار باشندوں کی واپسی کے لیے حالات پیدا کرنا ہے جنہیں گولہ باری کی وجہ سے ملک کا شمالی علاقہ چھوڑنا پڑا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.