تہران، 20 اکتوبر(اے یوایس)ا یران نے بحر ہند میں روس اور سلطنت عمان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا۔ ہفتے کو شروع ہونے والی آئی میکس 2024 مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب اور بھارت سمیت 9 ممالک بطور مبصر بھی شریک ہیں۔ان مشقوں کا مقصد علاقے میں اجتماعی سیکیورٹی کو فروغ دینا، کثیر جہتی تعاون کو بڑھانا، اور امن، دوستی اور سمندری سیکیورٹی کی حفاظت کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔ایران کی سرکاری ٹی وی کے مطابق، شرکاء نے بین الاقوامی سمندری تجارت کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے، سمندری راستوں کی حفاظت، انسانی امدادی اقدامات کو بہتر بنانے اور بچاؤ و امداد کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرنے کیلئے حکمت عملیوں کی مشق کی۔ موجودہ مشقوں کے مشاہدے میں سعودی عرب، قطر، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ بطور مبصر شامل ہیں۔یہ مشقیں اس وقت منعقد ہو رہی ہیں جب خطے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ کشیدگی بھی بڑھ چکی ہے۔ اس صورتحال کے جواب میں، ایران نے روس اور چین کے ساتھ اپنی عسکری تعاون میں اضافہ کر دیا ہے۔مارچ میں، ایران، چین اور روس نے عمان کی خلیج میں اپنی پانچویں مشترکہ سمندری مشقیں منعقد کی تھیں۔
49
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اسرائیلی فورسز کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ
فوجی تنصیبات اور ہوائی اڈے تباہ: 250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا دمشق، 10 دسمبر (یو این آئی)...
آٹے کیلئےقطار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیل کا حملہ، مزید 50 شہید
غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی) اسرائیل نے غزہ میں آٹے کی تقسیم کے دوران نہتے شہریوں پر حملہ کر...
آسٹریلیا میںنابالغوں کیلئے سوشل میڈیا پر قومی پابندی
ٹیک بزنس مین ایلون مسک نےتنقید کی: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی ناراض کینبرا یکم دسمبر (ایجنسی) آسٹریلیا 16...
شام میں شروع کیے گئے حملوں کی مذمت اور بشار الاسد کی حمایت کا روسی وایرانی اعلان
ماسکو یکم دسمبر:(ایجنسی)روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان شام میں پیدا کی جانے والی نئی صورت حال پر...