ہومInternationalہم غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کی حکومت کی منظوری کی مذّمت کرتے ہیں:برطانیہ

ہم غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کی حکومت کی منظوری کی مذّمت کرتے ہیں:برطانیہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

لندن، 22 دسمبر (یو این آئی) برطانیہ نے، مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی غیرقانونی بستیوں کی منظوری دینے پر، اسرائیلی حکومت کی مذّمت کی ہے۔برطانیہ کے وزیر برائے مشرقِ وسطیٰ امور ‘ہمیش فالکنر، نے کل بروز اتوار ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “برطانیہ، فلسطین میں 19 نئی بستیوں کی منظوری دینے کی وجہ سے، اسرائیلی حکومت کی مذّمت کرتا ہے۔ یہ بستیاں، بین الاقوامی قانون کی رُو سے، غیر قانونی ہیں”۔ہمیش نے یہ بیانات اسرائیلی کابینہ کے، مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی بستیاں بنانے پر مبنی، تجویز کی منظوری دینے کے بعد جاری کئے ہیں۔ انتہائی متعصب اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالل سموتریچ کے مطابق اس منظوری کے بعد حالیہ چند برسوں میں نئی بستیوں کی کل تعداد 69 ہو گئی ہے۔ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ “اس منظوری سے 20 نکاتی منصوبے اور دیرپا امن و امان کی امیدوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ایسا امن و امان جو صرف دو ریاستی حل ہی فراہم کر سکتا ہے۔ یہاں جس منصوبے کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزّہ میں اسرائیلی جنگ ختم کرنے کا روڈ میپ ہے”۔فلسطینی حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے تاحال اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آبادکار ،بشمول مشرقی القدس، مقبوضہ مغربی کنارےمیں کم از کم 1,102 فلسطینیوں کو قتل اور تقریباً 11,000 کو زخمی کرچُکے ہیں۔ تقریباً 21,000 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہِ جولائی میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی طرف سے دی گئی اور مثال تشکیل دینے والی ایک تاریخی رائے میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیرقانونی قرار دیا گیا اور مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں تعمیر کی گئی تمام غیر قانونی بستیوں کوخالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔قبل ازیں بھی سموتریچ نے مقبوضہ مشرقی القدس میں 3,600 رہائشی مکانات پر مشتمل ایک نئی غیرقانونی بستی کے قیام کا منصوبہ منظور کیا تھا۔سموتریچ نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ “یہ بستی ایک اسٹریٹجک اڈہ ہے جو مشرقی کی طرف سے القدس کا تحفظ کرے گا۔ علاوہ ازیں یہ بستی مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی کنٹرول مضبوط کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے”۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version