تل ابیب، 13 اکتوبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پہنچ گئے، وہ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ)سے خطاب بھی کریں گے۔صدر ٹرمپ کا ایئر فورس ون طیارہ تل ابیب میں لینڈ ہوا، جہاں ان کا استقبال اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کیا، جس کے بعد صدر ٹرمپ نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیلی پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ٹرمپ اسرائیلی کنیسٹ سے خطاب کریں گے، جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا اور وہ حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کو خوش آمدید بھی کہیں گے۔اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے تصدیق کی کہ ٹرمپ کو اسرائیل کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھی رواں سال کے آخر میں دیا جائے گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل روانہ ہونے سے قبل طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کا دورہ کرنے پر فخر محسوس کروں گا، غزہ ریویرا کے بارے میں نہیں جانتا پہلے لوگوں کی دیکھ بھال کرنا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کا دورہ، نیتن یاہو کا استقبال
مقالات ذات صلة
