ہومInternationalاسرائیل لبنان کے اندرزمینی کارروائیاں کرنے والاہے: امریکی اہلکار

اسرائیل لبنان کے اندرزمینی کارروائیاں کرنے والاہے: امریکی اہلکار

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واشنگٹن،29ستمبر(ہ س)۔ایک امریکی اہلکار نے اتوار کو ’اے بی سی‘ چینل کو کو بتایا کہ اسرائیل لبنان کے اندر “چھوٹے پیمانے پر” کارروائیاں کرنے والاہے۔ اسرائیل سرحد پر حزب اللہ کی پوزیشنوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کی طرف سے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کے امکان کے بارے میں بات کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی لیکن اس نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر لبنان کے اندر زمینی کارروائی ہوسکتی ہے۔پیٹر لرنر نے سی این این کو بتایا کہ فوج لبنان میں ممکنہ زمینی کارروائیوں کیلئے تیاری کر رہی ہے، لیکن جب تک ضروری نہ ہو اسے انجام نہیں دے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آئی ڈی ایف‘ کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے اس ہفتے کے شروع میں ریزرو فورسز کے ساتھ اس آپشن کے بارے میں بات کی۔اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ کے حوالے سے اسرائیلی فوج کا بنیادی ہدف شمالی اسرائیل میں سلامتی اور تحفظ کو بحال کرنا ہے تاکہ علاقہ چھوڑ کر جانے والے ساٹھ ہزار اسرائیلی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔ حزب اللہ کے رہ نما حسن نصراللہ کی ہلاکت کے حوالے سے لرنرنے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسے اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ اس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے واحد مقصد کیلئے دو لاکھ راکٹوں، گولوں، میزائلوں اور ڈرون سمیت ہتھیاروں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ بنا رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کو سمجھنے کے لیے 2006ء سے وسیع انٹیلی جنس مانیٹرنگ آپریشن کر رہا ہے۔حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر تباہ کن اسرائیلی فضائی حملے میں مارے جانے سے جماعت اور اس کے اتحادیوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version