ہومInternationalامریکہ ایران ممکنہ معاہدہ: نیتن یاہو نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

امریکہ ایران ممکنہ معاہدہ: نیتن یاہو نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

تل ابیب،24 مئی (یواین آئی ) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے آج شام ملک کی سیکیورٹی کابینہ کا ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان متوقع امن معاہدے کی تفصیلات پر غور کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے اس ممکنہ معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کر کے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو بتایا ہے کہ وہ اس مجوزہ معاہدے کی دو اہم شقوں پر سخت فکر مند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو پہلی تشویش لبنان میں جنگ بندی سے متعلق شق پر ہے، جبکہ دوسری بڑی تشویش ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کے التوا سے متعلق ہے۔ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اس اجلاس میں ان دونوں نکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے اسرائیل کی آئندہ کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات