تہران، 6 اپریل (یو این آئی)ایران میں ایک ریسکیو آپریشن کے دوران امریکی فوج کی جانب سے اپنے ہی طیاروں پر بمباری کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایران کے متحدہ فضائی دفاعی کمان “خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر” کے ترجمان کے مطابق جب ایرانی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیاروں کو گھیرے میں لے لیا، تو ڈونالڈٹرمپ کی سبکی سے بچنے اور اپنی فوج کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے امریکی فوج کو مجبوراً اپنے ہی گرے ہوئے طیاروں، ساز و سامان، کمانڈروں اور فوجیوں پر شدید بمباری کرنی پڑی۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے کئی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد انہیں اسفہان کے جنوب میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ان میں دو سی-130 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے اور دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر شامل تھے۔۔آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں اس امریکی کارروائی کو “ناکام” قرار دیا اور کہا کہ اس کے نتائج کو صرف بیانات، میڈیا مہم یا نفسیاتی حربوں کے ذریعے نہیں بدلا جا سکتا۔
امریکہ نے ایران میں ریسکیو آپریشن کے دوران اپنے ہی طیاروں پر بمباری کی: آئی آر جی سی
مقالات ذات صلة
