ہومInternationalاقوام متحدہ کے ماہرین کا غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کو فوری تحلیل کرنے...

اقوام متحدہ کے ماہرین کا غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کو فوری تحلیل کرنے کا مطالبہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

اقوام متحدہ،6 اگست (یو این آئی) اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن انسانی امداد کے نام پر خفیہ عسکری اور جغرافیائی سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ڈان میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کو فوری طور پر تحلیل کر دیا جائے، کیونکہ امدادی سرگرمیوں کو خفیہ عسکری اور جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے مینڈیٹ یافتہ ماہرین کے ایک غیر معمولی بڑے گروپ نے جی ایچ ایف کی سرگرمیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔یہ نجی تنظیم مئی میں غزہ کی پٹی میں خوراک کی تقسیم شروع کرنے لگی، جب اسرائیل نے فلسطینی علاقے پر دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری امدادی ناکہ بندی میں کچھ نرمی کی، جس نے پہلے سے موجود قلت کو مزید سنگین بنا دیا تھا۔ماہرین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جی ایچ ایف اس بات کی انتہائی پریشان کن مثال ہے کہ کس طرح انسانی امداد کو خفیہ عسکری اور جغرافیائی سیاسی ایجنڈوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی انٹیلیجنس، امریکی ٹھیکیداروں اور مبہم غیر سرکاری اداروں کے مابین گٹھ جوڑ، فوری طور پر مضبوط بین الاقوامی نگرانی اور اقوام متحدہ کی زیر سرپرستی اقدامات کا متقاضی ہے، اسے ’انسانی ہمدردی‘ کہنا، اسرائیل کی انسانی ہمدردی کی آڑ کو تقویت دینے کے مترادف ہے اور یہ عالمی امدادی اصولوں کی توہین ہے۔22 جولائی کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بتایا تھا کہ جی ایچ ایف کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی فورسز نے ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو خوراک حاصل کرنے کی کوشش کے دوران قتل کیا ہے، جن میں سے تقریباً تین چوتھائی افراد جی ایچ ایف کے مقامات کے آس پاس مارے گئے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version