ہومInternationalترک اسپیکر نعمان قرتولمش کے جاپان میں سرکاری رابطے جاری

ترک اسپیکر نعمان قرتولمش کے جاپان میں سرکاری رابطے جاری

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ٹوکیو، 18 جنوری (یو این آئی) ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر نعمان قرتولمش جاپان میں اپنے سرکاری رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔قرتولمش نے دارالحکومت ٹوکیو میں جاپانی ایوان نمائندگان کے سپیکر فوکیشیرو نوکاگا سے ملاقات کی۔نعمان قرتولموش نے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اور جاپان کی دوستی جو سلطان عبدالحمید خان اور جاپانی شہنشاہ میجی کے دور میں شروع ہوئی تھی آج بھی اپنے راستے پر گامزن ہے۔قرتولموش نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترکیہ اور جاپان کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری کے تعلقات ہر میدان میں مزید آگے بڑھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے دور میں کثیر قطبی عالمی نظام قائم ہو گا اور جاپان، ایشیا کے مشرق بعید میں ، اور ترکیہ یورپ کے مشرقی حصے میں، طاقت کے نئے مراکز کے طور پر ابھریں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version