ہومInternationalترک پولیس نے 1400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا

ترک پولیس نے 1400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

انقرہ، 26 مارچ (یو این آئی) ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے منگل کو کہا کہ استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کی حراست کے خلاف گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے ترک سیکورٹی فورسز نے 1,418 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس، پر کہا کہ 979 مشتبہ افراد اس وقت حراست میں ہیں، جب کہ 478 افراد کو عدالتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔دریں اثنا اہم اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے چیئرمین اوزگور اوزیل نے کہا کہ وہ منگل کی شام تک استنبول کے ضلع ساراکانے میں اپنی ریلیاں ختم کر دیں گے۔قابل ذکر ہے کہ بدعنوانی اور دہشت گردی کے الزامات میں امام اوغلو کو حراست میں لیے جانے کے بعد 19 مارچ سے ہزاروں ترک سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version