انقرہ، 28 جنوری (یو این آئی) ترکیہ اور نائیجیریا نے منگل کے روز صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا اور کہا ہے کہ اقتصادی روابط کو نمایاں سطح پر وسعت دینے کے لیے نئے طریقہ کار کا نفاذ کیا جائے گا۔ترکیہ کے وزیرِ تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو کے دورہ ترکیہ کے دوران طے پانے والی ملاقاتوں کے بعد انقرہ اور ابوجا نے، مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی (جیٹکو) قائم کرنے کے لئے، ایک اعلامیے پر اور حلال کوالٹی انفراسٹرکچر کی یاداشتِ مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔بولات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے موضوعات پر جامع بات چیت کی ہے۔ مذکورہ معاہدے دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے لیے نئے مواقع پیدا کریں گے۔بولات نے، تجارتی تنّوع، سرمایہ کاری میں اضافے اور نجی شعبے کی شراکت داری کو مستحکم کرنے کا عہد کیا اورکہا ہے کہ دونوں فریق5 بلین ڈالر کے دو طرفہ تجارتی ہدف کے حصول کے لئے کام کر رہےہیں ۔انہوں نے کہا ہےکہ ترکیہ، اعتماد اور طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری کے نقطۂ نظر کی بنیاد پر نائیجیریا کے ساتھ تعلقات جاری رکھے گا۔ٹینوبو نے، عدم استحکام کا مقابلہ کرنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مشترکہ کوششوں کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ نائیجیریا خاص طور پر سکیورٹی اور تجارت میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔دونوں ممالک کی باہمی تجارت 2025 کے پہلے 11 مہینوں میں 688.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔نائیجیریا، توانائی کی تجارت سمیت ،گذشتہ سال میں صحارن زیریں افریقہ میں ترکیہ کا سب سے بڑا تجارتی ساجھے دار بن گیا ہے۔دونوں ممالک کے دفاعی روابط میں تیزی سے اضافہ ہوا اور نائیجیریا کی فضائیہ نے ترکیہ ساختہ ڈرون اور 6 عدد ATAK T129 محارب ہیلی کاپٹر خریدے ہیں۔ترکیہ کی کمپنیاں نائیجیریا کے تعمیراتی، توانائی، ٹیکسٹائل اور مینوفیکچرنگ شعبوں میں سرگرم ہیں اور 50 سے زائد ترک فرموں نے ملک میں تقریباً 400 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔نائیجیریا میں ترک ٹھیکیداروں کے تیار کردہ منصوبوں کی قدر قریباً3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ترکیہ اور نائیجیریا نے 1960 میں سفارتی تعلقات قائم کئے اور خاص طور پر ،ابوجا کے عسکریت پسند گروپوں کے خلاف جدوجہد کو تیز کرنے کے دوران،سکیورٹی اور دفاعی صنعت میں باہمی تعاون کو بتدریج وسیع کیا ہے۔
ترکیہ۔نائیجیریا معاہدے، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
مقالات ذات صلة
