ہومInternationalترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان

ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

انقرہ، 23 جنوری (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ “ترکیہ، ایران میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے”۔ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر رجب طیب اردوعان نے بروز جمعرات اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، ایران میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے اور اپنے پڑوسیوں کے امن و استحکام کو اہمیت دیتا ہے۔بیان میں صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ مذاکرات میں دونوں رہنما وں نے ایران کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی اور صدر اردوعان نے کہا ہے کہ بغیر کسی نئی کشیدگی کے مسائل کا حل ترکیہ کے بھی مفاد میں ہے۔ایران حالیہ سالوں میں تاریخ کے بڑے ترین حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں سے دوچار ہے۔ مظاہروں کے دوران کئے گئے وسیع پیمانے کےسکیورٹی آپریشنوں کے بعد ایران کے دینی لیڈر علی خامنہ ای نے بروز ہفتہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان واقعات میں “چند ہزار” افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ بیان اموات کے بارے میں کسی ایرانی رہنما کی طرف سے کیا گیا پہلا کھُلا اعتراف تھا۔ بیان میں خامنہ ای نے امریکہ کو اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ابتدا میں اقتصادی مسائل کی وجہ سے شروع ہونے والے مظاہروں اور ہڑتالوں نے، 1979 کے انقلاب کے بعد سے ایران پر حاکم دینی قیادت کے خلاف، ایک بڑی عوامی تحریک کا روپ اختیار کر لیا ۔ 8 جنوری سے شروع ہو کر کئی روز جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔بدھ کو ایران کے وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن کو اب تک کی کھُلی ترین براہِ راست وارننگ دی اور کہا تھا کہ “اگر ہمیں دوبارہ حملے کا سامنا ہوا تو ہم پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کریں گے”۔اسی روز ایرانی حکام کی طرف سے ہلاکتوں کے پہلے سرکاری اعداد و شمار جاری کئے گئے۔ ایران سرکاری ٹیلی ویژن کی بروز بدھ جاری کردہ خبر کے مطابق مظاہروں کے دوران کل 3,117 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version