ہومInternationalٹرمپ کا شی جن پنگ پر امریکہ کے خلاف سازش کرنے کا...

ٹرمپ کا شی جن پنگ پر امریکہ کے خلاف سازش کرنے کا الزام

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پوتن سے مایوس ہوں، چین اور روس کے قریبی تعلقات سے فکر مند نہیں:ٹرمپ

واشنگٹن، 3 ستمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ’بہت مایوس‘ ہیں، ان کی انتظامیہ ایسے اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جن سے یوکرین کی جنگ میں اموات کو کم کیا جاسکے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ریپبلکن رہنما نے یہ بھی کہا کہ وہ روس اور چین کے قریبی تعلقات سے فکر مند نہیں ہیں۔ٹرمپ نے اگست کے وسط میں الاسکا میں پوتن سے ایک سربراہ ملاقات کی تھی اور بعد ازاں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی و نیٹو اتحاد کے اہم رہنماؤں سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔ان ملاقاتوں کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ زیلنسکی اور پوتن پہلے ایک دو طرفہ ملاقات کریں گے، اس کے بعد ایک سہ فریقی ملاقات ہوگی، جس میں وہ (ٹرمپ) بھی شامل ہوں گے۔ٹرمپ نے دی اسکاٹ جیننگز ریڈیو شو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’میں صدر پوتن سے بہت مایوس ہوں، یہ میں کہہ سکتا ہوں اور ہم کچھ کرنے والے ہیں تاکہ لوگوں کو زندہ رہنے میں مدد ملے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی سے کہا ہے کہ واشنگٹن کسی بھی معاہدے میں یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دینے میں مدد کرے گا، ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دوبارہ دی ہے کہ اگر امن معاہدے کی جانب پیش رفت نہ ہوئی تو وہ روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے۔روس اس وقت یوکرین کے تقریباً پانچویں حصے پر قابض ہے اور ٹرمپ نے کہا ہے کہ زمین کے تبادلے اور علاقائی تبدیلیاں کسی بھی معاہدے کے لیے اہم ہوں گی۔یوکرین کسی بھی یوکرینی علاقے کو قانونی طور پر روس کی ملکیت تسلیم کرنے کی مخالفت کرتا ہے، لیکن اس نے بالواسطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ اسے کچھ عملی علاقائی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔انٹرویو میں ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ چین اور روس امریکہ کے خلاف ایک اتحاد بنا رہے ہیں؟امریکی صدر نے جواب دیا کہ ’مجھے بالکل بھی فکر نہیں ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، وہ کبھی بھی اپنی فوج ہمارے خلاف استعمال نہیں کریں گے، یقین کریں۔‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک طنزیہ پوسٹ میں کہا کہ صدر شی اور چین کے شاندار عوام کو جشن کا ایک عظیم اور دیرپا دن مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام میں طنز کیا کہ ’میری نیک خواہشات ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن تک پہنچا دینا، جب آپ سب امریکا کے خلاف سازش کر رہے ہوں۔’صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر شی جن پنگ پر امریکہ کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ نے چین پر روس اور شمالی کوریا سے مل کر سازش کا الزام لگا دیا ہے اور دوسری طرف جاپان کے ماضی کا ذکر کر کے اسے ایک پریشان کن صورت حال میں ڈال دیا۔روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ میں چین کی سب سے بڑی فوجی پریڈ شروع ہوتے ہی، ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں، چین کو جاپان سے آزادی حاصل کرنے میں مدد کرنے میں امریکی کردار پر روشنی ڈالی۔ٹرمپ نے چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’براہ کرم ولادیمیر پوتن اور کم جونگ اُن کو میری نیک تمنائیں پہنچا دیں جب آپ لوگ امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہوں۔‘‘ٹرمپ نے اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے فوجی پریڈ کو امریکہ کے لیے کسی چیلنج کے طور پر نہیں دیکھتے اور انھوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنے ’’نہایت اچھے تعلقات‘‘ برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔ دوسری طرف بدھ کے روز جاپان کے اعلیٰ ترین سرکاری ترجمان نے پریڈ پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی دو بڑی معیشتیں تعمیری تعلقات قائم کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ بیجنگ میں فوجی پریڈ سے خطاب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے دنیا کو امن کا پیغام دے دیا ہے، انھوں نے کہا کہ انسانیت کو جنگ یا امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ’’ہم جتنے بھی مضبوط ہو جائیں کبھی توسیع پسندی کا راستہ اختیار نہیں کریں گے، ہم کبھی اپنے ماضی کی مصیبت کو کسی دوسرے ملک پر عائد نہیں کریں گے۔‘‘

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version