ہومInternationalٹرمپ کا خط ایران کو متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر...

ٹرمپ کا خط ایران کو متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر نے پہنچایا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واشنگٹن، 13 مارچ (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ایران کو متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر نے پہنچایا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہری مذاکرات کے لیے امریکی صدر کا خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر نے ایران کو پہنچایا، تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں انور قرقاش نے صدر ٹرمپ کا خط ان کے حوالے کیا تھا۔ایرانی سپریم کمانڈر خامنہ ای نے خط کو رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا، طلبہ تنظیموں سے ملاقات میں انھوں نے کہا ہم ایٹمی ہتھیار بنانا چاہیں تو امریکا ہمیں روک نہیں سکتا۔انھوں نے کہا ابراہیم رئیسی اور حسن نصراللہ کو کھونے کے بھی ایران مضبوط نہیں تو کمزور بالکل نہیں ہوا، ایران اپنی طاقت میں ہر روز اضافہ کر رہا ہے، جارح کو ایک ضرب سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔خامنہ ای نے امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں سوچنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا اور جو ہارے گا وہ امریکہ ہی ہوگا۔خط میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے نمٹنے کے دو ہی طریقے ہیں، ایک فوجی طور پر، یا پھر ڈیل کریں، میں ڈیل کو ترجیح دوں گا، ایران کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایرانی صدر نے صدر ٹرمپ کی دھمکی آمیز پیشکش پر ردعمل میں کہا امریکہ جو کرنا چاہتا ہے کرلے میں بات نہیں کروں گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version