ہومInternationalخاتون کووقت کی ضرورت سے زیادہ پابندی مہنگی پڑگئی،ملازمت سے محروم

خاتون کووقت کی ضرورت سے زیادہ پابندی مہنگی پڑگئی،ملازمت سے محروم

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

میڈرڈ، 10 دسمبر (یو این آئی) خاتون کووقت کی ضرورت سے زیادہ پابندی مہنگی پڑگئی 22 سالہ ملازمہ کو دفتر جلد پہنچنے پر نوکری سے ہی برطرف کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک معمولی سی عادت نے اسپین کی 22 سالہ خاتون کو ملازمت سے محروم کردیا، خاتون کو قانون کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر ملازمت سے فارغ کردیا گیا کیونکہ وہ مسلسل اپنے دفتر کے اوقات سے بہت پہلے پہنچ رہی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ روزانہ صبح پونے سات سے 7 بجے کے درمیان دفتر پہنچ جاتی تھیں، حالانکہ ان کی باقاعدہ ڈیوٹی ساڑھے سات بجے شروع ہوتی تھی۔ویسے عام طور پر ایسے ملازمیں کو جو وقت پر دفتر پہنچتے ہیں انہیں محنتی سمجھا جاتا ہے، لیکن اس معاملے میں خاتون کی یہ جلد بازی الٹی پڑگئی۔خاتون کو انتظامیہ نے واضح الفاظ میں منع کیا تھا کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے نہ کلک اِن کریں اور نہ ہی دفتر کا کام شروع کریں۔ اس کے باوجود وہ مسلسل ہدایات کی خلاف ورزی کرتی رہیں، جس پر باس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سنگین بدانتظامی کے تحت نوکری سے نکال دیا۔کمنی ترجمان کے مطابق خاتون کی ایسی ‘غیر ضروری پابندی، دفتر کے نظم و ضبط میں رکاوٹ بنتی تھی اور ٹیم کی ہم آہنگی متاثر ہو رہی تھی۔ کمپنی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ اضافی وقت میں کوئی کارآمد کام نہیں کر رہی تھیں بلکہ ماحول میں خلل پیدا کرتی تھیں۔خاتون نے اس فیصلے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اسے اسپین کی مقامی عدالت میں چیلنج کیا مگر عدالت نے کمپنی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ “زیادہ وقت کی پابندی” نہیں بلکہ قواعد کی صریحاً خلاف ورزی ہے، جو اسپین کے ورکرز اسٹیٹیوٹ کے آرٹیکل 54 کے تحت سنگین جرم ہے۔عدالت نے یہ بھی بتایا کہ خاتون نے 2023 میں باقاعدہ وارننگ ملنے کے بعد بھی 19 مرتبہ وقت سے پہلے دفتر پہنچ کر ہدایات کو نظر انداز کیا۔اس کے علاوہ وہ دفتر آنے سے پہلے ایپ کے ذریعے لاگ اِن ہونے کی کوشش بھی کرتی رہیں، اسی دوران کمپنی نے ان پر ایک استعمال شدہ سرکاری گاڑی بغیر اجازت اور بغیر بیٹری کے فروخت کرنے کا الزام بھی لگایا، جسے عدالت نے عدم وفاداری کی مثال قرار دیا۔ تاہم خاتون اب بھی ویلینسیا کی سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر کئی صارفین اس عدالتی فیصلے پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ اگر لیٹ آؤ تو باس ناراض، جلدی آؤ تو بھی باس ناراض۔ ایک اور صارف نے کہا کہ میں نے پہلی بار سنا ہے کہ کسی کو دفتر جلدی آنے پر نوکری سے نکال دیا جائے، ہمارے دفتر میں تو باس اسے اچھی بات سمجھتا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version