ہومInternationalایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے ہیں: وائٹ ہاؤس

ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے ہیں: وائٹ ہاؤس

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واشنگٹن، 16 جنوری (یو این آئی) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے رکھے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے مظاہرین کی ہلاکتیں جاری رہنے پر ایران کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روکی گئی ہے، اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کا فیصلہ تبدیل کرلیا اور یہ تبدیلی خلیجی ملکوں کی سفارتی کوششوں کے باعث عمل میں آئی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر فاکس نیوز کی ایک خبر شیئر کی جس کے مطابق ’امریکی صدر کی تنبیہ کے بعد اب ایرانی مظاہرین کو سزائے موت نہیں دی جائے گی، اسی طرح دیگر کو بھی‘۔اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ایک اچھی خبر ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version