ہومInternationalآبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں: وزیرخارجہ...

آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں: وزیرخارجہ ایران

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تہران، 23 مارچ (یو این آئی) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرادیا۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےایک بیان میں امریکہ اور اسرائیل کو پیغام دیا کہ وہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر دھمکیوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ ٹرمپ کا ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، پاور پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ اس جنگ کے باعث ہے جس کا آغاز امریکہ اور اسرائیل نے کیا۔انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بحری راستے میں رکاوٹ کی ذمہ داری ایران پر نہیں بلکہ ان ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نہ کوئی انشورنس کمپنی اور نہ ہی ایران مزید دھمکیوں کی زد میں آئے گا۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور خطرناک صورتحال کے ذمہ دار براہ راست امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا تھا کہ ایران نے 48 گھنٹے کے اندر اندر آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.