ہومInternationalامریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف وار ختم

امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف وار ختم

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تین مہینوں تک اضافی ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ

جنیوا، 12 مئی (یو این آئی) امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف وار ختم ہوا اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے مصنوعات پر تین مہینوں تک اضافی ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے فورا بعد دنیا کے مختلف حصص بازار میں اچھال آیا۔ ہندوستان کے اسٹاک مارکیٹ پر اس کے مثبت اثرات دیکھے گئے ہیں۔جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اورچین نے باہمی تجارتی ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر رضامندی ظاہرکردی ہے، دونوں ممالک نے اقدامات 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، ٹیرف میں کمی دونوں ممالک اور دنیا کے مشترکہ مفاد میں ہے، امیدہے امریکہ تجارت کے معاملے پرچین کے ساتھ کام کرتا رہےگا۔خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں طے پایا ہےکہ امریکاہدرآمد ہونے والی چینی مصنوعات پر30 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور چین درآمد ہونے والی امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version