ہومInternationalجنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز خطرے میں ہے

جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز خطرے میں ہے

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

غزہ میں اسرائیل جنگ بندی کی لگاتار خلاف ورزیا ںکر رہا ہے:ترکیہ

تر کیہ 22 دسمبر (ایجنسی) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ جمعہ کو میامی میں غزہ کے حوالے سے ہونے والا اجلاس شرم الشیخ کے بعد سب سے اہم اجلاس تھا، جس جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے معاہدے میں موجود مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فیدان نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امن کے منصوبے کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور دوسرے مرحلے میں منتقلی کے لیے سنگین رکاوٹ بن رہی ہیں۔ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں اس راستے کو مزید پیچیدہ کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فریقین نے ان خدشات پر اتفاق کیا اور خلاف ورزیوں کو روکنے اور ان کے دہرائے جانے سے بچنے کے طریقوں پر مشاورت کی۔دوسرے مرحلے کے حوالے سے فیدان نے زور دیا کہ چار ثالث ممالک امریکہ، ترکیہ، مصر اور قطر کے درمیان مربوط تعاون جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے ابتدائی اقدامات پر بات کی گئی اور انہیں ابتدائی طور پر زیر غور لایا گیا۔فیدان نے کہا کہ ترکیہ کا غزہ سے متعلق موقف تین بنیادی اصولوں پر مبنی ہے: اول، غزہ کی انتظامیہ فلسطینی عوام کے ہاتھ میں ہو۔ دوم، غزہ کی زمین کو تقسیم نہ کیا جائے،سوم تمام اقدامات غزہ کے عوام کے مفاد میں ہوں۔فیدان کے یہ بیانات میامی میں غزہ کے خصوصی اجلاس کے بعد سامنے آئے۔گذشتہ روز امریکی صدر کے نمائندہ اسٹیو وٹکوف نے ہفتے کو اجلاس کے پس پردہ حقائق بیان کیے، جس میں امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ کے نمائندوں نے شرکت کی، تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے نفاذ اور دوسرے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔وٹکوف نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے میں قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی، جس میں انسانی امداد کے دائرے میں توسیع، قیدیوں کی لاشوں کی واپسی، اسرائیل کی فوج کی جزوی واپسی، اور لڑائی کی شدت میں کمی شامل ہے۔یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے آغاز دس اکتوبر کو ہوا تھا۔ امریکہ مسلسل زور دیتا رہا ہے کہ دوسرے مرحلے کی جانب بڑھا جائے، جبکہ اسرائیل اور بین الاقوامی برادری کے مطابق یہ عمل نہایت پیچیدہ اور مشکل ہوگا۔اسرائیل حماس سے اسلحہ سلب کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور غزہ میں کسی بھی انتظامی کردار سے روکنا چاہتا ہے، جبکہ حماس کا موقف ہے کہ وہ اپنے اسلحے سے دستبردار نہیں ہوگی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتی رہے گی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version