ہومInternationalدوسری پرواز اسرائیل میں پھنسے ہوئے 235 بھارتی باشندوں کو لے کر...

دوسری پرواز اسرائیل میں پھنسے ہوئے 235 بھارتی باشندوں کو لے کر نئی دلّی پہنچی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

آپریشن اجے کے تحت دوسری پرواز، اسرائیل میں پھنسے ہوئے 235 بھارتی باشندوں کو لے کر آج صبح نئی دلّی پہنچ گئی ہے۔ یہ پرواز اسرائیل سے بھارتی باشندوں کو واپس لانے کیلئے تِل ابیب سے نئی دلّی پہنچی ہے۔ وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے دلّی ہوائی اڈے پر بھارتی افراد کے دوسرے بیچ کا خیر مقدم کیا۔ ایک ٹوئیٹ میں مرکزی وزیر نے کہاکہ وہ آپریشن اَجے کے تحت بھارتی حکومت کی تیز رفتار کارروائی اور وزارت خارجہ کے بلا رکاوٹ تعاون کی بے حد تعریف کرتے ہیں۔ کَل اسرائیل میں پھنسے ہوئے 212 بھارتی باشندوں کو، آپریشن اجے کے تحت دلّی واپس لایا گیا تھا۔ 

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version