ہومInternationalیمن میں امریکی فضائی حملوں میں شہیدوں کی تعداد 12 ہو گئی

یمن میں امریکی فضائی حملوں میں شہیدوں کی تعداد 12 ہو گئی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

صنعا، 29 اپریل (یو این آئی) یمن کے دارالحکومت صنعا میں اتوار کی رات تین گھروں پر امریکی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے، جب کہ چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ حوثیوں کے زیر کنٹرول صحت کے حکام نے پیر کی رات گئے ایک بیان میں یہ معلومات دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے پیر کے روز پورے دن میں 15 فضائی حملوں کی اطلاع دی، جن میں دارالحکومت صنعا سمیت شمالی یمنی صوبوں میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ دریں اثنا، حوثی ٹیلی ویژن کے مطابق، شمالی صوبے صعدہ میں مہاجرین کے ایک مرکز پر امریکی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے، یہ تمام افریقی تارکین وطن تھے۔امریکی فوج مبینہ طور پر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ یمن میں 2014 کے اواخر میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے حوثی گروپ شمالی یمن کے بیشتر حصوں پر قابض ہے اور 5 مارچ سے حوثی اور امریکی افواج کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت سے امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر دوبارہ فضائی حملے شروع کیے ہیں۔ اس آپریشن کو کئی علاقائی حکومتوں نے مجموعی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی تھی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version