ہومInternationalایران جنگ بندی سے متعلق بیان پر ترک صدر کواسرائیلی وزیراعظم کی...

ایران جنگ بندی سے متعلق بیان پر ترک صدر کواسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

تل ابیب،12 اپریل ( یو این آئی) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نے ترک صدر کو امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی سے متعلق ان کے حالیہ بیان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوان کو امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی سے متعلق ان کے حالیہ بیان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اسرائیل ایران اور اس کے علاقائی ہم نواؤں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گا۔رواں ہفتے کے آغاز میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے فوراً بعد، صدر ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ممکنہ اشتعال انگیزی اور تخریب کاری کے بارے میں خبردار کیا تھا جو اس معاہدے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ اس معاہدے کو کس سے خطرہ ہو سکتا ہے۔نیتن یاہو نے ترک صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری قیادت میں اسرائیل ایران کی دہشت گرد حکومت اور اس کے حواریوں کے خلاف لڑنا جاری رکھے گا، برخلاف ایردوان کے جو انہیں پناہ دیتے ہیں اور اپنے ہی کرد شہریوں کا قتل عام کرتے ہیں۔صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایردوان نے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ کسی بھی صورت میں اس جنگ بندی پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے اور کہا کہ ترکیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ ترکیہ، جو اسرائیل کا سخت ترین ناقد ہے، مصر اور پاکستان کے ساتھ مل کر اس تنازع میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا حصہ رہا ہے۔بعد ازاں اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایردوان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں “کاغذی شیر” قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایردوان جنہوں نے اپنی سرزمین پر ایرانی میزائل حملوں کا جواب نہیں دیا اور ایک کاغذی شیر ثابت ہوئے، اب وہ سامی دشمنی کی طرف بھاگ رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے۔ اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والا شخص جس نے کردوں کا قتل عام کیا، وہ اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگا رہا ہے جو اپنے حماس کے اتحادیوں کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے۔ اسرائیل اپنی طاقت اور عزم کے ساتھ اپنا دفاع جاری رکھے گا اور بہتر ہوگا کہ ایردوان خاموش رہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.