تہران، 18 دسمبر (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے واشنگٹن مذاکرات جاری رکھنے کیلئے توہین آمیز شرائط پیش کر رہا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔تہران میں تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر پزشکیان نے مزید کہا ہم نے پہلے بھی امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیے تھے لیکن امریکہ نے جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے مذاکرات سبوتاژ کیے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں کسی کے ساتھ تصادم نہیں، کئی بار اعلان کرچکے ایٹم بم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا صیہونی حکومت اور امریکہ کی دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں، کسی سے جنگ نہیں چاہتے لیکن ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب وینزوئیلا کے ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو مین ایرانی صدر نے وینزوئیلا کے قریب امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا۔واضح رہے کہ یہ بیان جوہری مذاکرات کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں امریکا کی طرف سے یورینیم افزودگی، بیلسٹک میزائلوں اور دیگر امور پر سخت مطالبات کیے جا رہے ہیں، جنہیں ایران “ناقابل قبول اور ذلت آمیز” قرار دے رہا ہے۔
امریکہ کی توہین آمیز شرائط کسی صورت قبول نہیں: ایرانی صدر
مقالات ذات صلة
