پاناما سٹی، 9 اپریل (یو این آئی) جمہوریہ ڈومینیکن کی راجدھانی سانتو ڈومنگو میں ایک مشہور نائٹ کلب کی چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 98 ہو گئی ہے جبکہ 155 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ہلاک شدگان میں صوبائی گورنر اور ایک سابق بیس بال کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔حکام نے یہ تصدیق کی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ڈائریکٹر جوآن مینوئل مینڈیز نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، انہوں نے اس سانحہ کو ایک ایسا واقعہ قرار دیا جس نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو بلکہ پوری قوم کو سوگ میں ڈبا دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مونٹی کرسٹی صوبے کی گورنر نیلسی کروز اور سابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ڈومینیکن صدر لوئیس ابینادر نے ہلاک شدگان کے احترام میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔یہ واقعہ منگل کی علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔ چگرنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 98 ہو گئی
مقالات ذات صلة
