ہومInternationalمرکزی حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے،اقلیتی طبقہ کو نشانہ پر...

مرکزی حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے،اقلیتی طبقہ کو نشانہ پر لینے والے قانون بناتی ہے: گہلوت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp
جے پور، 3 اپریل (یو این آئی): راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مرکزی حکومت مہنگائی، بے روزگاری، شیئر مارکیٹ میں جاری گراوٹ، روپے کی قدر میں کمی جیسے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بار بار اقلیتی برادری کو نشانہ بناتے ہوئے قانون بناتی ہے۔مسٹر گہلوت نے جمعرات کو وقف ترمیمی بل پر اپنے ردعمل میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سی اے اے کے دوران بھی ایسا دیکھا گیا تھا کیونکہ قانون 2020 میں ہی بنادیا اس کے ضوابط 2024 میں بنائے گئے، لیکن سیاسی فائدے کے لیے اس معاملے کو بار باراچھالا گیا اور پورے ملک میں تناؤ پیدا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وقف کے حوالے سے بنایا گیا قانون بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ وقف کے حوالے سے کسی نئے قانون کی ضرورت نہیں تھی، لیکن یہ قانون اکثریتی برادری کی توجہ اہم مسائل سے ہٹانے اور اقلیتی برادری میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور دونوں برادریوں کے درمیان تناؤ پیدا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version