ہومInternationalتہور رانا کی حوالگی، ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری سمیت کئی...

تہور رانا کی حوالگی، ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری سمیت کئی اہم معاہدوں کا اعلان

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واشنگٹن، 14 فروری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ممبئی میں 26 نومبر 2008 کے دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ تہور رانا کو ہندوستان کے حوالے کرنے، ہندوستانی فضائیہ کے لئے ایف- 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی راہ ہموار کرنے اور ہندوستان کو تیل اور گیس کی فراہمی سے متعلق معاہدے کا اعلان کیا ہے امریکی صدر نے یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ چار گھنٹے کی میٹنگ کے بعد کیا اور اشارہ دیا کہ وہ ہندوستان کی طرف سے خالصتانی دہشت گردوں کی حوالگی کی جانب قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو بنگلہ دیش کے مسئلہ پر مناسب قدم اٹھانے کا مشورہ بھی دیا۔ تجارتی معاہدوں کے حوالے سے امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ کسی کو شکست دینے کے حق میں نہیں بلکہ امریکہ کے مفادات کے تحفظ کے حق میں ہیں۔جب مسٹر مودی وائٹ ہاؤس پہنچے تو مسٹر ٹرمپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلے لگایا۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا، ’’ہم نے آپ کو یاد کیا، ہم نے آپ کو بہت یاد کیا۔ مجھے وزیر اعظم مودی کا استقبال کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی۔ وہ ایک طویل عرصے سے میرے بہت اچھے دوست رہے ہیں ۔ “دونوں رہنماؤں نے اوول آفس میں ملاقات کی اور پھر وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم کو ایک کتاب “Our Journey Together” تحفہ میں دی۔ انہیں ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ کے پروگراموں سے متعلق کئی تصاویر دکھائی گئیں۔ مسٹر ٹرمپ نے کتاب پر دستخط کرتے ہوئے لکھا ’’مسٹر پی ایم آپ عظیم ہیں۔‘‘ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم مودی کا استقبال کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔ ہم نےیہاں اور ہندوستان میں بھی کافی وقت گزارا ہے۔ ہم نے 5 سال پہلے آپ کے خوبصورت ملک کا دورہ کیا تھا یہ ایک ناقابل یقین وقت تھا۔ دنیا کی قدیم اور سب سے بڑی جمہوریتوں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version