اسٹاک ہوم، 24 جنوری (یو این آئی) جرمنی، ایران اور ترکیہ کے بعد سویڈن نے بھی افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا۔یورپی ممالک میں افغان مہاجرین سے متعلق سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سویڈن نے یورپی یونین سے افغان مہاجرین کے خلاف مشترکہ اور سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔جرمنی، ایران اور ترکیہ کے بعد سویڈن نے بھی افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ سویڈن کے وزیر برائے امیگریشن نے افغان مہاجرین کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم میں ملوث افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جرائم پیشہ افراد کسی صورت ہماری سوسائٹی کا حصہ نہیں بن سکتے۔سویڈن کے وزیر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور جرائم میں ملوث افغان مہاجرین کی فوری ملک بدری پر یورپی ممالک کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔سویڈن نے یورپی یونین سے افغان مہاجرین کے لیے دستاویزات کا مشترکہ نظام متعارف کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے، جبکہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ مہاجرین کو ایک جگہ جمع کرکے چارٹر فلائٹس کے ذریعے ملک بدر کیا جائے۔سویڈش وزیر نے خبردار کیا کہ اگر سویڈن میں پناہ کی درخواست مسترد ہونے والے افغان مہاجرین کو فوری واپس نہ بھیجا گیا تو عوامی اعتماد متاثر ہوسکتا ہے۔رواں ہفتے برطانیہ نے بھی منشیات فروشی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان گینگز کو ملک بدر کر کے بیلجیم کی جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔یورپی حکام کے مطابق مہاجرین کے نام پر اسمگلنگ، جنسی تشدد اور منظم جرائم میں ملوث عناصر یورپ کے لیے ایک سنگین سکیورٹی خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
سویڈن کا افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری
مقالات ذات صلة
