واشنگٹن، 14 جنوری (یواین آئی) امریکی سینیٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرین لینڈ سمیت نیٹو کے کسی بھی رکن ملک یا خطے پر حملہ کرنے یا قبضہ کرنے سے روکنے کے لیے ایک بل پیش کیا ہے۔منگل کو متعارف کرایا گیا “نیٹو یونٹی پروٹیکشن ایکٹ،” محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کو کسی بھی نیٹو رکن ملک کے علاقے کی ’ناکہ بندی، قبضہ، الحاق، یا کنٹرول قائم کرنے‘ کے لیے فنڈز کے استعمال پر روک لگانے کا التزام کرتا ہے۔اس کے علاوہ ریپبلکن سینیٹر ڈان بیکن نے ڈیموکریٹک سینیٹرز کے ساتھ مل کر ایک ایسا بل پیش کیا ہے، جو صدر کو گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے لئے فوجی طاقت کا استعمال کرنے سے پہلے ہی روکنے کی کوشش کرتا ہے۔مسٹر بییکن نے ایک بیان میں لکھا، ’’پیر کو پیش کیا گیا ’نو فنڈز فار نیٹو انویژن ایکٹ‘ بل نیٹو کے کسی بھی رکن ملک یا نیٹو کے محفوظ علاقے پر حملے کے لیے وفاقی فنڈز کے استعمال کو ممنوع قرار دے گا۔سینیٹرز نے 80 سالہ نیٹو اتحاد کو “امریکہ اور یورپی اتحادیوں کے درمیان امن و تعاون کی بنیاد” قراردیا اور کہا کہ اس سے اقتصادی مواقع بڑھے ہیں، سلامتی بہتر ہوئی ہے اور اتحادیوں کے ساتھ امن قائم ہوا ہے۔سینیٹرز نے ایک بیان میں کہا، ’’ہمیں اشتعال انگیز بیان بازی بند کرنا چاہیے، اپنے مشترکہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان لوگوں کی طرف سے لاحق حقیقی خطرات کا مقابلہ کرنا چاہیے جو ہماری اقدار کا اشتراک نہیں کرتے ہیں۔بل کیٹنگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “آج شام، میں نے دو طرفہ ’نو فنڈز فار نیٹو انویژن ایکٹ‘ پیش کیا ہے، جو ٹرمپ انتظامیہ کو کسی بھی نیٹو اتحادی کے علاقوں پر حملہ کرنے سے روکتا ہے۔ نیٹو تقریباً 80 سالوں سے امریکہ اور یورپ کے درمیان امن کی بنیاد رہا ہے اور اس نے امریکیوں کو محفوظ رکھا ہے۔ ہمیں نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ہمارے دفاع کو مضبوط کیا ہے۔ میں اپنے ساتھیوں کی حمایت کی ستائش کرتا ہوں، کیونکہ ہم اس بل کو آگے بڑھارہے ہیں۔مسٹر کیٹنگ نے کہا، “یہ ہمارے مشترکہ اہداف اور ہماری سلامتی کے بارے میں ہے، نہ صرف یورپ بلکہ خود امریکہ میں بھی۔” مسٹر کیٹنگ ریٹائرڈ سینیٹرز ڈان بیکن، سٹینی ہوئر، اور برینڈن بوئل کے ساتھ اس بل کی قیادت کر رہے ہیں۔مسٹر کیٹنگ نے کہا کہ قانون سازوں نے پیر کی رات سے ہی اس کے لئے حمایت اکٹھی کرنا شروع کردیا ہے اور امید ہے کہ مزید ریپبلکن اس کوشش میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ فنڈنگ روکنا انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کا زیادہ موثر طریقہ ہے۔مسٹر کیٹنگ نے کہا، “جنگی طاقتیں اہم ہیں، لیکن ہم نے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں صدور کے ساتھ دیکھا ہے کہ وہ اتنے موثر نہیں ہیں۔ فنڈ کی کمی یا اہلکاروں کو اس کی اجازت نہ دینا ایسی رکاوٹ ہے، جس پر قابو پانا مشکل ہے۔”یہ نئی قانون سازی اس وقت سامنے آئی ہے جب ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی معزولی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی فوجی کارروائی کو محدود کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ سینیٹ اس ہفتے کے آخر میں وینزویلا کے خلاف “جنگی طاقتوں کے اقدام” کی منظوری دے سکتی ہے، حالانکہ ایوان نمائندگان میں اس کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکار ڈنمارک کے علاقے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے لیے عسکری طاقت سمیت مختلف آپشنز پر کھلے طور پر غور کر رہے ہیں۔ اس طرح کی کارروائی نیٹو کے ’آرٹیکل 5‘ کی خلاف ورزی ہوگی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک رکن پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔
سینیٹرز نے ٹرمپ کی فوجی طاقت کو محدود کرنے کے لیے بل پیش کیا، گرین لینڈ پر حملے کے لیے فنڈ نہیں
مقالات ذات صلة
