ماسکو، 7 فروری (یو این آئی) آئرش کم لاگت والی ایئر لائن ریان ایئر کمپنی لئ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مائیکل اولیری نے کہا کہ وہ تنازع ختم ہونے کے بعد یوکرین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے والی پہلی کمپنی بننے کا ارادہ رکھتی ہے۔مسٹر اولیری نے جمعرات کو دی انڈیپینڈنٹ اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ’’ہم یوکرین کے لیے سروس شروع کرنے والی پہلی ایئر لائن بننا چاہتے ہیں اور ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ہم آسمانوں کے دوبارہ کھلنے کے چھ ہفتوں کے اندر کیف اور لویف سے 25 راستوں پر پرواز کریں گے۔‘‘انہوں نے کہا کہ پروازیں لندن کے اسٹینسٹیڈ ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ ڈبلن، برسلز اور میلان کے ہوائی اڈوں سے چلائی جائیں گی۔
تنازعہ ختم ہونے کے بعد یوکرین میں پروازیں شروع کرنے والی پہلی کمپنی بننے کا ارادہ: ریان ایئر کے سی ای او
مقالات ذات صلة
