ہومInternationalروس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر فضائی حملہ

روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر فضائی حملہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کیف، 12 مارچ (یو این آئی) روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی پر آمادگی سے پہلے یوکرین نے پیر کی رات روس پر 300 سے زائد ڈرونز سے بڑا فضائی حملہ کیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے تھے۔روسی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے بھیجے گئے 91 ڈرونز ماسکو تک پہنچ گئے تھے جنہیں تباہ کر دیا گیا۔تاہم اب روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کیا ہے، میئرکیف کا دعویٰ ہے کہ روس نے رات بھرفضائی حملے کیے۔ حملوں کے نتیجے میں کتنانقصان ہوا، اس حوالے سے اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ یوکرین 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکی اور یوکرینی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ یوکرین نے ”فوری طور پر 30 روزہ عبوری جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز کو قبول کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، جس میں فریقین کے باہمی معاہدے کے ذریعے توسیع کی جا سکتی ہے، اور یہ روسی فیڈریشن کی طرف سے قبولیت اور ہم آہنگی کے نفاذ سے مشروط ہے”۔یہ بیان سعودی عرب کے جدہ میں ایک دن کے مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین کی معیشت کو وسعت دینے اور یوکرین کی طویل مدتی خوشحالی اور سلامتی کی ضمانت کے لیے یوکرین کے اہم معدنی وسائل کی ترقی کے لیے جلد از جلد ایک جامع معاہدہ کریں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version