ہومInternationalروس۔ یوکرین 9 ویں جنگ ہوگی جو میں ختم کراؤں گا

روس۔ یوکرین 9 ویں جنگ ہوگی جو میں ختم کراؤں گا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

مجھے ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا: ٹرمپ

روس یوکرین امن معاہدہ، ٹرمپ کے معاون خصوصی کی پوتن سے 5 گھنٹے طویل ملاقات

واشنگٹن، 3 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین 9 ویں جنگ ہوگی جو میں ختم کراؤں گا، جنگیں ختم کرانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، امریکی صدر نے کہا کہ اب تک ہند۔پاک سمیت8 جنگیں ختم کراچکا ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں، میرےخیال میں مجھے ہرجنگ ختم کرانے پر نوبیل انعام ملنا چاہے، لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا۔ جس خاتون کو نوبیل انعام ملا اس نے بھی کہا اس کا تو اصل حق دار ٹرمپ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے جنگوں کے باعث ہونے والی اموات کی فکر ہوتی ہے، پچھلے ماہ روس یوکرین جنگ میں 27ہزار افراد مارے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست لوزیانا اور نیو اورلینز میں بھی نیشنل گارڈز تعینات کریں گے، یہ عمل 2 ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں نوبیل انعام نہیں ملا، کہا گیا کہ روس یوکرین جنگ رُکوائیں گے تو نوبیل انعام ملے گا لیکن یہ نہیں دیکھاکہ ہند۔ پاک جنگ اور باقی 8 جنگیں رُکوائیں۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں تو ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے لیکن وہ لالچی نہیں بننا چاہتے۔امریکی صدر نے کہا کہ نوبیل انعام پانے والی خاتون نے بھی انہیں نوبیل انعام کا حق دار قرار دیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا انہیں جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی پروا ہوتی ہے۔ انہوں نے 8 جنگیں رُکوائیں اور نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہوگی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کی صورتِ حال پیچیدہ ہے ، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر کی روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے تقریباً 5 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔رپورٹس کے مطابق امریکی حکام اور صدر پیوٹن کے درمیان روس یوکرین جنگ بندی اوراس سے متعلق امریکی امن معاہدے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔روسی صدارتی دفتر نے صدر پوتن اور امریکی حکام کی ملاقات کو تعمیری اور نتیجہ خیز قرار دیا۔روسی صدر کے خارجہ پالیسی کے مشیر امور یوری اوشاکوف نے بتایا کہ امریکی حکام سے حالیہ بات چیت میں کچھ نکات کو قبول کیا گیا جبکہ چند پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا تاہم مجموعی طور پر مذاکرات مفید رہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس اور امریکا کے درمیان علاقائی معاملات پر اب تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا اور نہ ہی دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات طے ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version