ہومInternationalچیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لیے عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری...

چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لیے عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ہندوستان اور ملیشیا دفاع، سلامتی، سیمی کنڈکٹر اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے: مودی

کوالالمپور 8 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور ملیشیا نے دہشت گردی سے نمٹنے، خفیہ معلومات کے تبادلے، سمندری سلامتی کو مضبوط بنانے، دفاع، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے دونوں ممالک کا خیال ہے کہ ہند-بحرالکاہل خطہ دنیا کے ترقیاتی انجن کے طور پر ابھر رہا ہے اور وہ آسیان کے ساتھ پورے ہند-بحرالکاہل خطے میں ترقی، امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشت گردی پر ان کا واضح پیغام ہے کہ اس پر دوہرا معیار منظور نہیں اور دہشت گردی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ملیشیا کے دو روزہ دورے پر آئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں اپنے ملیشیائی ہم منصب کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد یہ بات کہی۔وزیر اعظم نے ملیشیا میں ہندوستانی کارکنوں کی حفاظت کے لیے سماجی تحفظ کے معاہدے، سیاحت کے لیے گریٹس ای-ویزا اور ڈیجیٹل پیمنٹ انٹرفیس ‘یو پی آئی، کے ملیشیا میں نفاذ کو بڑا قدم قرار دیا۔مسٹر مودی نے مذاکرات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ “ہندوستان اور ملیشیا کے تعلقات خاص ہیں۔ ہم سمندری پڑوسی ہیں۔ صدیوں سے ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے اور قلبی رشتے رہے ہیں۔ آج ملیشیا، ہند نژاد آبادی والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ ہماری تہذیبیں، مشترکہ ثقافتی ورثے اور جمہوری اقدار سے جڑی ہوئی ہیں۔”وزیر اعظم نے کہا کہ سلامتی کے شعبے میں ہم انسداد دہشت گردی، خفیہ معلومات کے تبادلے، سمندری سلامتی میں تعاون کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دفاعی تعاون کو بھی مزید وسیع کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے دفاع، اے آئی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ ملیشیا میں ہندوستانی کارکنوں کی حفاظت کے لیے سماجی تحفظ کے معاہدے، سیاحت کے لیے گریٹس ای-ویزا اور ڈیجیٹل پیمنٹ انٹرفیس یو پی آئی کا ملیشیا میں نفاذ، یہ تمام اقدامات دونوں ممالک کے شہریوں کی زندگی کو آسان بنائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور ملیشیا کو تمل زبان کے تئیں مشترکہ محبت بھی جوڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملیشیا میں تمل زبان کی مضبوط موجودگی تعلیم، میڈیا اور ثقافتی زندگی میں نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہند-بحرالکاہل خطہ دنیا کے ترقیاتی انجن کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم آسیان کے ساتھ پورے ہند-بحرالکاہل خطے میں ترقی، امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔ ہندوستان آسیان کی مرکزیت کو ترجیح دیتا ہے۔”وزیر اعظم نے عالمی اداروں میں اصلاحات کو ضروری قرار دیا اور دہشت گردی پر دوہرے معیار کی مخالفت کرتے ہوئے دہشت گردی سے کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی بات کہی۔مسٹر مودی نے کہا کہ “ہمارا مشترکہ نظریہ ہے کہ آج کے چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لیے عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔ ہم امن کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے اور دہشت گردی پر ہمارا پیغام واضح ہے، دہشت گردی پر دوہرے معیار کی مخالفت اور دہشت گردی سے کوئی سمجھوتہ نہیں۔”

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version