جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 10 اکتوبر:۔ رانچی پولیس نے درگا پوجا کے سلسلے میں فلیگ مارچ کیا۔ جمعرات کو یہ فلیگ مارچ دیہی ایس پی اور کوتوالی ڈی ایس پی کی قیادت میں البرٹ ایکا چوک سے کربلا چوک تک کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے لوگوں سے درگا پوجا پرامن طریقے سے منانے کی اپیل کی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ یا گمراہ کن خبریں پوسٹ کرنے کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع ملے تو قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔
رانچی پولیس نے درگا پوجا کے سلسلے میں فلیگ مارچ کیا
مقالات ذات صلة
